JEST Past Paper Dated: 25-02-2023

درج ذیل عبارت کی مدد سے سوال نمبر 1 تا 5 کے درست جواب کا انتخاب کیجیے ؟

دیکھو وہ نوجوان آ رہا ہے۔ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ وہ نوجوان اس مجمعے میں تھا۔ اس نے اونٹنی سے اترتے ہی معذرت کی کہ میری زین کا تنگ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث مجھے کچھ دیر رکنا پڑا مجھے خوشی ہے کہ میرے محسن کی جان بچ گئی۔ اب میں کر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں”۔ نوجوان شرافت اور ایفائے عہد نے سارے مجمعے پر سناٹا طاری کر دیا۔ لوگ دل سے اس کی سلامتی کی دعائیں مانگنے لگے۔ اتنے میں بوڑھے کے دونوں بیٹے مجمعے سے نکل کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے روبرو کھڑے ہوگئے اور عرض کی:” اے امیر المؤمنین! ہم نے اپنے والد کا خون معاف کیا، ہم نہیں چاہتے کہ ایک ایسا سچا مسلمان ہماری وجہ سے موت کے گھاٹ اتارا جائے”۔ یہ سن کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی آنکھوں میں مسرت کے آنسو آگئے اور فرمایا: “خدا کی قسم میری بھی یہی خواہش تھی کہ کسی طرح یہ نوجوان بچ جائے ، اس احسان کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں”۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے نوجوان کی آزادی کا حکم دے دیا۔
جس صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے نوجوان کی ضمانت دی تھی، وہ حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ تھے۔

نوجوان کے طرزِ عمل سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے ؟

 پابندیء وقت کا
اعتراف جرم کا
عفو و درگزر کا
ایفائے عہد کا

ایفائے عہد کا

مسرت کے آنسو آنا، ہے ؟

کہاوت
تشبیہ
مثل
محاورہ

محاورہ

عبارت کے مطابق" زین کا تنگ ٹوٹنا" سے مراد ہے ؟

 اونٹنی کے پانی کا برتن ٹوٹ جانا
زین کا تسمہ ٹوٹ جانا
سوار کے جوتے کی ایڑی ٹوٹ جانا
اونٹنی کے کھڑ ٹوٹ جانا

زین کا تسمہ ٹوٹ جانا

عبارت کے مطابق بوڑھے مقتول کے دونوں بیٹوں کو کیا کہا جائے گا ؟

 وارث
ورثاء
ورثہ
نسل

وارث

اوپر دی گئی عبارت میں انسانوں کے جملوں کی پہچان ہو رہی ہے ؟

 علامت واوین کی وجہ سے
علامت تفصیلیہ کی وجہ سے 
علامت سکتہ کی وجہ سے
علامت قوسین کی وجہ سے

علامت واوین کی وجہ سے

درج ذیل نظم کی مدد سے سوال نمبر 6 تا 10 کے درست جواب کا انتخاب کیجیے ؟

بڑا بزرگ ہے یہ گو قلیل قیمت ہے 
میاں بزرگوں کا سایہ بڑا غنیمت ہے 
جو قدردان ہیں وہ جانتے ہیں قیمت کو 
کہ آفتاب چرا لے گیا ہے رنگت کو 
جگہ جگہ جو یہ دھبے ہیں اور چکنائی
پہن چکا ہے اس کو کوئی حلوائی
گزشتہ صدیوں کی تاریخ کا ورق ہے یہ کوٹ 
خریدو اس کو کہ عبرت کا اک سبق ہے یہ کوٹ 

نظم کے پہلے مصرعے میں شاعر نے کوٹ کو بزرگ کہا ہے کیونکہ ؟

 کوٹ بزرگوں نے پہنا تھا
بزرگوں کا سایہ نعمت ہوتا ہے
کوٹ بہت پرانا تھا
کوٹ بہت خستہ حال تھا

کوٹ بہت پرانا تھا

رنگت چرانا قواعد کی رو سے ہے ؟

 کہاوت
مثل
محاورہ
استعارہ

محاورہ

مصرع نمبر 4 میں آفتاب کا رنگ چرانے سے کیا مراد ہے ؟

 آفتاب حلوائی نے رنگ بگاڑا ہے
چاند کی رنگت میں اس کی روشنی اچھی لگتی ہے
سورج کی تپش کی وجہ سے رنگ خراب ہوا
آفتاب رنگ ریز کی دکان پر کوٹ کا رنگ خراب ہوا

سورج کی تپش کی وجہ سے رنگ خراب ہوا

آخری مصرعے میں لفظ "عبرت" کس کا ماخذ ہے ؟

 عبارت
عابر
عبیر
عبور

عبور

اوپر دی گئی نظم میں شاعر کا اندازِ کلام ہے ؟

 ناصحانہ
مزاحیہ
طنزیہ
طربیہ

ناصحانہ

درج ذیل میں محاورہ ہے ؟

 اقبال جرم کرنا
تھو تھو کرنا
درختوں کا جھنڈ نظر آنا
معاملات طے کرنا

تھو تھو کرنا

درج ذیل جملوں میں سے فعل مجھول والا جملہ ہے ؟

چمن میں بہار آئی
ابو نے کھانا کھایا
مہرو ماہ کام میں ہیں
کپڑے دھوئے گئے

کپڑے دھوئے گئے

قواعد کی رو سے " نام آور " میں "نام" لفظ ہے جبکہ "آور" ہے ؟

 حرف
کلمہ
مہمل
لاحقہ

لاحقہ

اوصاف کی واحد ہے ؟

 صف
صفت
وصف
واصف

صفت

درست لفظ کی نشان دہی کیجیے ؟

 قمیض
قمیص
قمیز
قمیس

قمیص

تغیر کی معنی ہے ؟

 غیر
بغیر
تبدیلی
غرور

تبدیلی

درست املا کی نشان دہی کیجیے ؟

 لا پرواہ
لا پروا
بے پروا
بے پرواہ

بے پروا

کڑہیونت کا مترادف ہے ؟

 کانٹ چھانٹ
لوٹ کھسوٹ
مارنا پیٹنا
چبانا

کانٹ چھانٹ

لفظ "مناظر" کی بنیاد ہے ؟

 نظارہ
منظر
ناظر
نظر

منظر

زیارت کا اسم فاعل ہے ؟

 زیار
زائر
ضائر
زیارات

زائر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top