Urdu Idioms Mcqs

محاورہ "آبیل مجھے مار" کا کیا مطلب ہے؟

بے وقوف بننا
بہادری دکھانا
مصیبت کو خود دعوت دینا
دوسروں کی مدد کرنا

مصیبت کو خود دعوت دینا

محاورہ "ناک کٹنا" کس صورتحال کو ظاہر کرتا ہے؟

 عزت میں اضافہ ہونا
بدنامی ہونا
سخت محنت کرنا
فخر محسوس کرنا

بدنامی ہونا

دال گلنا محاورے کا مطلب کیا ہے؟

 دال پکانا
فضول بات کرنا
کھانے کا خراب ہونا
کامیابی حاصل ہونا

کامیابی حاصل ہونا

ہوا کے گھوڑے پر سوار ہونا کا مطلب کیا ہے ؟

 بہت زیادہ خوش ہونا
بے حد مغرور ہونا
تیزی سے کام کرنا
ہوائی سفر کرنا

بے حد مغرور ہونا

"آسمان سے گرا، کھجور میں اٹکا" کا کیا مطلب ہے؟

 صبر و شکر کرنا
ایک مشکل سے نکل کر دوسری میں پھنس جانا
قسمت اچھی ہونا
بلندی سے گرنا

ایک مشکل سے نکل کر دوسری میں پھنس جانا

محاورہ "چور کی داڑھی میں تنکا" کا کیا مطلب ہے؟

 چور کا راز فاش ہو جانا
داڑھی میں کچھ اٹک جانا
مجرم خود ہی بے چینی ظاہر کر دیتا ہے
چور ہمیشہ پہچانا جاتا ہے

مجرم خود ہی بے چینی ظاہر کر دیتا ہے

محاورہ "اونٹ کے منہ میں زیرہ" کب استعمال کیا جاتا ہے؟

 جب کوئی چیز مقدار میں بہت کم ہو
جب کوئی بہت زیادہ کھا لے
جب اونٹ کو چارہ دیا جائے
جب کسی کو پسندیدہ چیز ملے

جب کوئی چیز مقدار میں بہت کم ہو

"نہ تین میں، نہ تیرہ میں" کا مطلب کیا ہے؟

 تین اور تیرہ کے درمیان آنا
کسی معاملے میں اہم ہونا
تیسرے نمبر پر آنا
کسی بات میں شامل نہ ہونا

کسی بات میں شامل نہ ہونا

"اندھا کیا چاہے، دو آنکھیں" کا مطلب کیا ہے؟

 روشنی کی خواہش کرنا
اندھے کا خواب پورا ہونا
آنکھوں کی بیماری ہونا
ضرورت مند کو اس کی سب سے ضروری چیز مل جانا

ضرورت مند کو اس کی سب سے ضروری چیز مل جانا

محاورہ "گنجے کے سر پر کنگھی" کب استعمال ہوتا ہے؟

 جب کوئی بے فائدہ چیز دی جائے
جب گنجے کے بال اگ آئیں
جب کوئی خوش ہو
جب کسی کو تحفہ دیا جائے

جب کوئی بے فائدہ چیز دی جائے

"نیکی کر، دریا میں ڈال" کا کیا مطلب ہے؟

 نیکی کر کے اس کا بدلہ مانگنا
نیکی کر کے اسے بھول جانا
نیکی کو پانی میں بہا دینا
نیکی کر کے فخر کرنا

نیکی کر کے اسے بھول جانا

"سانپ بھی مر جائے، لاٹھی بھی نہ ٹوٹے" کا مطلب کیا ہے؟

 احتیاط سے کام لینا
سانپ سے ڈرنا
نقصان اٹھا کر فائدہ حاصل کرنا
دشمن کو ختم کر کے اپنا نقصان نہ ہونے دینا

دشمن کو ختم کر کے اپنا نقصان نہ ہونے دینا

"کھسیانی بلی کھمبا نوچے" کا کیا مطلب ہے؟

شرمندہ ہو کر غصہ نکالنا 
بلی کا کھمبے پر چڑھنا
غلطی کر کے بہانے بنانا
سخت محنت کرنا

شرمندہ ہو کر غصہ نکالنا

"آستین کا سانپ" کا کیا مطلب ہے؟

 آستین میں کوئی چیز رکھنا
سانپ کو قابو میں رکھنا
پالے ہوئے دشمن
زہریلا سانپ

پالے ہوئے دشمن

"اونٹ کے گھٹنے میں بیٹھنا" کا کیا مطلب ہے؟

 جھک کر بیٹھنا
اونٹ کے قریب بیٹھنا
چھوٹا بن کر رہنا
غیر ممکن کام کرنا

غیر ممکن کام کرنا

"ہاتھ کنگن کو آرسی کیا" کا کیا مطلب ہے؟

 کسی چیز کا فائدہ نہ ہونا
زیور کی قیمت معلوم کرنا
کنگن اور آئینہ ایک جیسے ہوتے ہیں
واضح اور ثابت چیز کو دلیل کی ضرورت نہیں

واضح اور ثابت چیز کو دلیل کی ضرورت نہیں

"چار دن کی چاندنی، پھر اندھیری رات" کس صورتحال کے لیے کہا جاتا ہے؟

 خوشی منانے کی اہمیت
دن اور رات کے فرق کو سمجھنا
وقتی خوشی یا عیش و عشرت کے بعد پریشانی آنا
چاندنی رات کا جلد ختم ہو جانا

وقتی خوشی یا عیش و عشرت کے بعد پریشانی آنا

"کانوں کان خبر نہ ہونا" کا مطلب کیا ہے؟

بہت زیادہ شور مچانا 
بالکل خاموشی سے کام ہونا
ہر جگہ خبر پھیل جانا
کان میں سرگوشی کرنا

بالکل خاموشی سے کام ہونا

"چراغ تلے اندھیرا" کا مطلب کیا ہے؟

 جہاں روشنی ہو وہاں اندھیرا نہیں ہوتا
قریبی چیز کو نظر انداز کرنا
روشنی کی اہمیت کو سمجھنا
چراغ کا صحیح جگہ نہ ہونا

قریبی چیز کو نظر انداز کرنا

"دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے" کا کیا مطلب ہے؟

 دودھ اور چھاچھ میں فرق سمجھنا
چھاچھ کو ہمیشہ گرم پینا
جو ایک بار نقصان اٹھائے، وہ ہر بات میں محتاط ہو جاتا ہے
جلے ہوئے دودھ کو ٹھنڈا کرنا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top